ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان روڈ پر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی

 ملتان روڈ پر تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) ملتان روڈ پر تین منزلہ الیکٹرک سٹور کی عمارت زمین بوس ہوگئی،  کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر لاکھوں کا سامان تباہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ملتان روڈ پر واقع تین منزلہ عمارت اچانک زمین بوس ہوگئی، بلڈنگ گرنے سےلاکھوں کا الیکٹرک سامان ملبے تلے دب گیا، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ عمارت کے ساتھ نئی دکان کے  تہہ خانے   کیلئے کھدائی کا کام جاری تھاجس کے باعث عمارت کی بنیادیں متاثر ہونے سے واقعہ پیش آیا۔

متاثرہ دکان مالک مزمل کا کہنا تھا کہ منع کرنے کے باوجود ٹھیکیدار اور پلاٹ مالک اسماعیل نے بیسمنٹ کی مقررہ حد سے زیادہ کھدائی جاری رکھی اور یہ حادثہ پیش آیا۔

متاثرہ دکان مالک کی جانب سے پلاٹ مالک اسماعیل کے خلاف کارروائی کے لیے تھانہ گلشن اقبال میں درخواست دائر کردی گی۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ اگر پلاٹ مالک اسماعیل نے تعاون نہ کیا تو کارروائی کریں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer