وزیر اعلی محسن نقوی نےگوجرانوالہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا

وزیر اعلی محسن نقوی نےگوجرانوالہ یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد اقبال: وزیر اعلی محسن نقوی نےگوجرانوالہ میں یونیورسٹی کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔

 نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے گوجرانوالہ کے عوام سے کیا ہوا ایک اور وعدہ پورا کر دیا، انہوں نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا۔  صوبائی وزیر ظفر علی ناصر نے یونیورسٹی کے سنگ بنیاد کے بعد اس پروجیکٹ کی کامیابی کی دعا کروائی۔

 وزیراعلیٰ آج منگل کے روز گوجرانوالہ میں چلڈرن ہسپتال ، برن یونٹ، کا افتتاح اور سینٹرل جیل، سول ہسپتال اور تھانہ صدر سمیت زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ بھی کریں گے، وہ کمشنر آفس میں ہونیوالے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، وہ میڈیکل کالج میں برن یونٹ کے افتتاح کے بعد میڈیا ٹاک بھی کریں گے، دورے کے اختتام پر ان کی مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیاہے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ 961 کنال پر محیط ہو گی اور یونیورسٹی کے لئے مجوزہ اراضی شہر کے قریب ترین ہے۔

 وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے، وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کو یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی تعمیر کے پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے ہدایت کی۔

یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے کے موقع پرمحسن نقوی نے کہا کہ انشاءاللہ ایک سال کے اندر یونیورسٹی میں کلاسز کا آغاز ہو جائے گا، یونیورسٹی کا قیام گوجرانوالہ کے عوام کا دیرینہ مطالبہ اور ضرورت ہے، گوجرانوالہ میں یونیورسٹی کے قیام سے اعلیٰ تعلیم کا حصول گوجرانوالہ کے طلباء کے لئے ممکن ہوسکے گا۔