ویب ڈیسک: ملک بھر میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 500 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کا سونا 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 428 روپے کے اضافے کے بعد 24 قیراط کے 10 گرام سونے کا بھاؤ 1 لاکھ 84 ہزار 842 روپے ہو گیا۔
عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالرز کے اضافے سے 1 ہزار 991 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔