پنجاب اسمبلی کی ریکارڈ قانون سازی، 9 بل منظور

پنجاب اسمبلی کی ریکارڈ قانون سازی، 9 بل منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (قذافی بٹ) پنجاب اسمبلی کی ریکارڈ قانون سازی، 9  بل منظور کرلیے گئے، پنجاب آب پاک اتھارٹی بل، پنجاب منیمم ویجز بل، پنجاب ورکرز ویلفیئر بل، پنجاب کھال پنچایت بل، پنجاب واٹر بل، پنجاب ریگولرائزیشن آف سروسز بل، ترمیمی ایمپلائز سوشل سکیورٹی بل منظور کرلیا گیا۔

 قانون سازی کے دوران اپوزیشن کا اسمبلی سے واک آوٹ، اجلاس آج دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا گیا، اپوزیشن نے واک آﺅٹ کیا تو حکومت نے بل پاس کروا لئے، مسلم لیگ (ن) نے قانون سازی کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت نے منظوری کے لئے 9 مسودات قانون ایوان میں پیش کیے تو اپوزیشن نے احتجاج شروع کردیا۔

اپوزیشن کا کہنا تھاکہ بل کسی قائمہ کمیٹی کو بھیجے گئے نہ کسی سپیشل کمیٹی سے منظوری لی گئی بلکہ بعض ایسے محکموں کے حوالے سے بھی بل منظور کروا لئے گئے جن کی قائمہ کمیٹیاں تشکیل ہی نہیں پائیں، ان بلوں میںسوشل سیکیورٹی برائے صوبائی ملازمین ، واٹربل پنجاب، ہسپتال , ڈسپنسریاں ختم اور بند کی گئی فسیلٹیز، پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس پنجاب، کھال پنچائت بل، ورکرز ویلفیئر فنڈ پنجاب اور آب پاک اتھارٹی ترمیمی بل ، کم ازکم اجرت پنجاب اور راولپنڈی خواتین یونیورسٹی کے مسودات قانون بھی بغیر کسی مزاحمت کے منظور کروالیے جبکہ مقامی حکومت پنجاب ترمیمی آرڈیننس ایوان میں متعارف بھی کروا دیا گیا۔

Sughra Afzal

Content Writer