وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ان کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے مربوط انٹیلی جنس سے موثر انداز سے استفادہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی صدارت میں 3 گھنٹے تک جاری رہنے والے اجلاس میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے تقریبات کے انتظامات کاجائزہ اور صوبے میں امن وامان کی صورتحال پر بھی تفصیلی غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ 12ربیع الاول کےموقع پر صوبے بھرمیں شاندار پروگرام ترتیب دیئے گئے، جلوسوں کے شرکا کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایا گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس امن و امان کی صورتحال کی بہتری اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے جانفشانی سے فرائض سرانجام دے رہی ہے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، انسپکٹر جنرل پولیس اورمتعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔

Shazia Bashir

Content Writer