شریں مزاری نے گرفتار کرانے والوں کے نام بتا دیئے

شریں مزاری نے گرفتار کرانے والوں کے نام بتا دیئے
کیپشن: Shireen Mazari
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شریں مزاری کو اسلام آباد ہائیکورٹ پیش کر دیا گیا،مجھے گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا۔ایمان مزاری بھی والدہ سےملیں۔

تفصیلات کےمطابق پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر شیریں مزاری کواسلام آباد ہائیکورٹ پیش کر دیا گیا، پیشی سے قبل شیریں مزاری کا کہا کہ مجھے گرفتاری کے دوران کوئی وارنٹ نہیں دکھایا گیا۔میرا فون ابھی تک واپس نہیں کیاگیا۔شہبازشریف اور رانا ثنا اللہ نے مجھے گرفتارکرایا،گرفتاری کے دوران مجھ پر تشدد کیا گیا،پوری قوم چوروں کےخلاف نکلی ہوئی ہے کس کس کو گرفتار کروگے۔

ان کا کہنا تھاکہ موٹروے پر لے کر گئے اور چکری کے پاس گاڑی روک لی، میں نے کہا کہ 70 سال عمر ہے اور مریضہ ہوں، ایک ڈاکٹرآیاکہ آپ کامیڈیکل ٹیسٹ کرناہےکہ آپ سفرکےقابل ہیں یا نہیں۔

شیریں مزاری کی گرفتاری پر ایمان مزاری نے بھرپور احتجاج کیاتھا اور بیٹی کی طرف سے ہی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کرائی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ والدہ کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ خاندان کے افراد کو اس متعلق کوئی معلومات بھی فراہم نہیں کی گئی تھی۔

عدالت وقت بھی ختم ہوچکا تھا، اس دائرشدہ درخواست پر چیف جسٹس عطر من اللہ نے گھر سے آرڈر جاری کیا کہ شیریں مزاری کو آج رات ساڑھے گیارہ بجے پیش کیا جائے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer