ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اوقات کار تبدیل

انٹرمیڈیٹ امتحانات کے اوقات کار تبدیل
کیپشن: Inter Exam
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرمی کی شدت میں مزید اضافے نے طلبا کا مستقبل خطرے میں ڈال دیا ہے، امتحانات دینے والے طلبہ کی پریشانیوں کو مدنظر رکھتے انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے اوقات کار تبدیل کردیئے گئے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق سندھ حکومت نے گزشتہ روز گرمی کی موجودہ لہر  میں اضافہ کے پیش نظر  انٹر پارٹ  I اور II کے امتحانات کے اوقات تبدیل کرنے کا اعلان کیا،اس سلسلے میں یونیورسٹیز  اور  بورڈز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

یہ فیصلہ وفاقی وزیر برائےتعلیم رانا تنویر حسین کی زیر صدارت ہونے والے بین الصوبائی تعلیمی وزراء کے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں مندرجہ ذیل اوقات کار کے دوران امتحان لیا جائے گا۔

کراچی بورڈ آف ایجوکیشن میں انٹر میڈیٹ کے امتحان کا دورانیہ صبح 9 سے 12، حیدرآباد بورڈ صبح 8:30 سے 11:30، میرپور خاص، شہید بےنظیرآباد، لاڑکانہ اور سکھر میں بھی صبح 8:30 سے11:30پیپر لیاجائےگا۔

 قبل ازیں فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای) نے میٹرک کے امتحانات کے اوقات کو 09-12 سے صبح 08-11 بجے تک تبدیل کر دیا تھا۔اس سلسلے میں فیڈرل بورڈ نے الحاق شدہ تعلیمی اداروں، اساتذہ اور طلباء کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer