پولیس اہلکاروں پر نئی پابندی لگ گئی

Police
کیپشن: Police
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (علی ساہی) آئی جی پنجاب انعام غنی نے پنجاب پولیس کے افسروں اور اہلکاروں کو نمونہ یونیفارم پہننے کا حکم دے دیا، عملدرآمد کیلئے مراسلہ تمام ضلعی ویونٹ افسروں کو بھجوا دیا گیا۔ 

اے آئی جی لاجسٹک پنجاب اطہر اسماعیل نے تمام یونٹس کے سربراہان کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے  کہا ہے کہ پولیس افسران و اہلکار اولیوگرین ٹی شرٹ اور کریو نیک ٹی شرٹس بغیر شرٹ پہنتے ہیں، جس سے یونیفارم کا تاثر درست نہیں جاتا۔

سٹینڈ نگ آڈر کے مطابق فیلڈ افسر و اہلکار ٹی شرٹ و کریو نیک ٹی شرٹ بغیر شرٹ کے نہیں پہن سکتے، گرمیوں کے موسم میں منظور شدہ اولیو گرین پولو شرٹ جو فراہم کی گئی ہے وہ پہن سکتے ہیں۔

علاوہ ازیں آئی جی پنجاب نے بہتر تفتیش سے سنگین جرائم کے ملزمان کو سزا دلوانے والے افسران کو انعام دینے کا اعلان کر دیا، اس حوالے سے مراسلہ بھی جاری کردیا گیا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ جن افسران کی تفتیش سے مجرموں کو موت، عمر قید یا کم از کم 3 سال کی سزا ہوئی انہیں اے کیٹگری میں انعام دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer