(عابد چوہدری،حسن خالد)مناواں کے علاقے لکھو ڈیر میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پچیس سالہ نوجوان کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق مناواں کے علاقے لکھوڈیر میں قیصر نامی نوجوان موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کر دی،قیصر نامی نوجوان کندھے اور ٹانگ پر گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
پولیس اور تحقیقاتی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقتول کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ دیرینہ دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے تاہم مختلف پہلوئوں پر تحقیقات جاری ہیں۔
دوسری جانب ڈیفنس اور بادامی باغ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کیا ہے،ڈیفنس پولیس نے،02رکنی متحرک موٹر سائیکل اور موبائل چور گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ عامر عرف گل اور عمر حیات شامل ہیں جبکہ بادامی باغ پولیس کی کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن میں بابر اور عامر نامی ملزم شامل ہیں ملزمان سے بھاری مقدار میں1060 گرام چرس،اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں ۔