ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شور مچانے پر معصوم بچوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا

 شور مچانے پر معصوم بچوں کو موت کےگھاٹ اتار دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عفیفہ نصراللہ: علاقہ یوحنا آباد میں گلی میں شورمچانے پرشہری نےبچوں پرفائرنگ کردی، 13 سالہ لڑکا نوروزمسیح ہلاک،5سالہ جیسکا اوران کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:محکمہ موسمیات کی جانب سے لاہور یوں کیلئے بری خبر 

 سٹی 42 ذرائع کے مطابق یوحنا آباد کے علاقہ میں گلی میں شور مچانے پرشہری نےبچوں پرفائرنگ کردی۔فائرنگ سے 13 سالہ لڑکا نوروزمسیح ہلاک ہو گیا جبکہ 5 سالہ جیسکا اوراس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔

واضح رہے کہ دونوں زخمیوں کوجنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاہم جیسیکا کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں نشترکالونی پولیس نےملزم گامن مسیح کوموقع پر ہی گرفتارکرلیا۔ملزم کا کہنا تھا کہ وہ بندوق چیک کررہا تھا کہ اچانک گولی چل گئی۔