گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم بڑی کمی

گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم بڑی کمی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک: مہنگائی کے اس دور میں گاڑی خریدنا خواب بن چکا ہے،پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتیں گزشتہ چند سالوں سے اتنی زیادہ بڑھی ہیں کہ لوگوں کی قوت خرید سے باہر ہوچکی ہیں،حال ہی میں اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان میں بننے والی 40 لاکھ سے زائد مالیت کی گاڑی پر 25 فیصد سیلز ٹیکس بھی عائد کیا تھا جس کی وجہ سے 1400 سی سی سے زیادہ کی گاڑیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا،لیکن اب اچانک سے دیکھا جا رہا ہے کہ پاکستان میں ایک طویل عرصے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں یک دم بڑی کمی ہوئی ہے۔

  ماہرین کے مطابق گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی یا اضافہ ڈالر کی قیمت پر انحصار کرتا ہے، اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی کی وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کا مستحکم رہنا ہے،ڈالر کی قیمتوں میں اضافے کے باوجود ہونڈا کمپنی نے گاڑیوں کا ریٹ کم کر دیا۔

 ہونڈا اٹلس کارز پاکستان لیمیٹڈ نے اپنی مشہور زمانہ گاڑی ہونڈا سٹی کے 2 ماڈلز کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer