ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صبا قمر کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

 صبا قمر کی بولڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) پاکستان میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ صبا قمرکا شمار ان چند اداکاراؤں میں ہوتا ہے جنہوں نے انتہائی کم وقت میں اپنی محنت اور ٹیلنٹ کی بنا پر اپنی اداکاری کا لوہا منوا یا ہے اورپاکستان میں بہت سے یادگار ڈراموں میں ایوارڈ جیتنے کے بعدبالی ووڈ کی ہٹ فلم میں مرکزی کردار ادا کر کے اپنی اداکاری کے جوہر دکھا ئے ہیں۔

معروف اداکارہ صبا قمر  اکثر ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں، صبا قمر نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ بولڈ تصاویر شیئر کیں ہیں جو ساحل سمندر پر لی گئی ہیں، اداکارہ نے گولڈن رنگ کا لباس پہنا ہوا ہے، اداکارہ کی تصویر پر بعض صارفین کی جانب سے تنقید کی گئی جبکہ کچھ لوگوں نے ان کے فوٹوشوٹ کو پسند کیا۔

اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ آپ چاہیئں تو سمندر کی طرح پُرسکون، خوبصورت ہوسکتے ہیں اور چاہیئں تو ناراض ، سخت ہوسکتے ہیں۔

کچھ روز قبل اداکارہ صبا قمر نےایپ انسٹاگرام پر بلیک  تھیم میں بھی خوبصورت فوٹو شوٹ مداحوں کے ساتھ شئیر کیا تھا، لوگوں نے اداکارہ کے اس فوٹوشوٹ کو بے حد پسند کیا تھا، ایک تصویر کے ساتھ اداکارہ نے تحریر کیا کہ ’تکلیف عورت کو جنگجو بنا دیتی ہے‘۔

Sughra Afzal

Content Writer