(ویب ڈیسک)موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز لینڈ نہ کرسکی،پرواز میں 150 سے مسافر سوار ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی کے 310 کوئٹہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ نہ کرنے کے باعث واپس کراچی آگئی، کپتان نے طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ لینڈ کرانے کی کوشش کی تاہم پرواز لینڈ نہ ہوسکی، پرواز میں 150 سے مسافر سوار ہیں۔
ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ کوئٹہ کا موسم انتہائی خراب ہونے کے باعث پرواز پی کے 310 سے کویٹہ ایئرپورٹ لینڈ نہ کرسکی، کپتان نے تین بار کوشش کی لیکن حدنگاہ انتہائی کم ہونے پر پرواز کا رخ واپس کراچی موڑنے کا فیصلہ کیا گیا۔
فلائٹ سیفٹی کے بین الاقوامی قوانین کے تحت پرواز کو واپس کراچی لینڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا،کوئٹہ کا موسم بہتر ہوتی ہے پرواز کو کراچی ایرپورٹ سے روانہ کریں۔