سائنسی طورپردنیا کا خوبصورت ترین چہرہ کس کا ہے؟جانئے

Amber Heard
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:مشہور ہالی ووڈ اداکارہ امبر ہرڈ کا چہرہ ہ سائنسی طور پر دنیا میں سب سے ’خوبصورت ترین‘  چہرہ قرار دے دیا گیا۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے امبر ہرڈ کی خوبصورتی کو ناپنے کے لیے یونانی فارمولے کا استعمال کرتے ہوئے اس کی مدد سے ایمبر ہرڈ کی آنکھیں، بھنویں، ناک، ہونٹ، ٹھوڑی، جبڑے اور چہرے کی  پیمائش کی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس پیمائش سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ہالی ووڈ کے معروف اداکار جانی ڈیپ کی سابقہ اہلیہ امبر ہرڈ کا چہرہ 91.85 فیصد یونائی فارمولے کے مطابق ہے اور وہ ان کا چہرہ  سائنسی اعتبار سےدنیا کا خوبصورت  ترین چہرہ قرار دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس فارمولے کے مطابق امریکی ماڈل کم کارڈیشین دنیا کے دوسرے خوبصورت ترین چہرے کی مالک ہیں یونائی فارمولے کے تحت ان کا تناسب 91.39 فیصد ہے۔