ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دیشا پٹانی اور بیٹے کے تعلقات پر جیکی شروف کا حیران کر دینے والا بیان

دیشا پٹانی اور بیٹے کے تعلقات پر جیکی شروف کا حیران کر دینے والا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے نوجوان اداکار ٹائیگر شروف اور بھارتی اداکارہ دیشا پٹانی کے تعلقات کی خبریں سوشل میڈیا پر زیرگردش ہیں، اس تعلق کی مزید وضاحت کرتے بالی ووڈ کے میگا سٹار اور ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف نے کہا کہ وہ اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ انڈسڑی کے معروف ابھرتے ہوئےاداکار ٹائیگر شروف نے ایسی متعدد کامیاب فلموں میں بہترین اداکاری کی جس نے ان کی مقبولیت میں مزیداضافہ کردیا، ان کی فلموں میں اکثر اداکارہ دیشا پٹانی بطور ہیروئن کے رول اداکرتی نظرآئیں جبکہ فلمی دنیا سے ہٹ کربھی ان کی دوستی اور تعلقات کا کافی چرچہ ہے،سوشل میڈیا پر دنوں کی ایک ساتھ تقریب میں جاتے ویڈیوز وائرل ہوچکی ہیں،صارفین نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ان کو بہترین جوڑی قرار دیا۔

بالی ووڈ کے میگا سٹار اور ٹائیگر شروف کے والد جیکی شروف نے اپنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے بیٹے اور اداکارہ دیشا پٹانی کے تعلقات پر بات کی، اداکارجیکی شروف کا کہناتھا کہ ان دونوں نے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرلیا،ٹائیگر اپنی دوست کے ساتھ ڈیٹنگ 25 برس کی عمر سے کر رہے ہیں،اپنی گفتگو میں دیشا پٹانی کا نام لیا اور کہا کہ ان کے بہت اچھے اچھے دوست ہیں۔ 

جیکی شروف کا کہناتھا کہ وہ دنوںاپنے مستقبل کا فیصلہ کرچکے ہیں مگر مجھے توقع ہے کہ میرا بیٹا اپنے کام پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے،واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ٹائیگر شروف اور اداکارہ دیشا پٹانی کے خلاف  بھی کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیاگیاتھا۔

 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer