(علی ساہی)بارہویں لیڈی ریکروٹ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ،پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ لاہور میں پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مختلف رینجز اور اضلاع کی390 اہلکار ٹریننگ مکمل کر کے پاس آؤٹ ہو رہی ہیں،تقریب میں آئی جی پنجاب انعام غنی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔لیڈی اہلکاروں میں 11 ماسٹرز،144 گریجوایشن، 204 انٹرمیڈیٹ ڈگری ہولڈر شامل ہیں۔اہلکاروں کو39 ہفتوں پر مشتمل جدید پیشہ ورانہ تربیت فراہم کی گئی تھی جس میں قانون، جنرل پولیسنگ، مارشل آرٹس، ویپن ہینڈلنگ، فزیکل ٹریننگ شامل ہے۔