دنیا بھر میں کورونا وائرس پھر سے شدت اختیار کرنے لگا

دنیا بھر میں کورونا وائرس پھر سے شدت اختیار کرنے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک)  ایک دن میں ایک لاکھ 81 ہزار کیسز  ریکارڈ،برازیل میں ایک ہی دن میں کورونا وائرس کے مزید  55 ہزار مریض سامنے آ گئے جس کے بعد متاثرہ افراد کی تعداد 10 لاکھ سے تجاوز کر گئی جبکہ برازیل میں 49 ہزار افراد جان سے جا چکے ہیں، امریکہ میں کورونا کے مزید 33 ہزار مریضوں کے ساتھ متاثرہ مریضوں کی تعداد 22 لاکھ 96 ہزار ہو گئی، بھارت میں مزید 14 ہزار 700 سے زائد مریض سامنے آ گئے

 جبکہ  سعودی عرب میں بھی مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے تجاوز کر گئی، ایران میں کورونا وائرس کے مزید 2 ہزار 615 مریض سامنے آ گئے جبکہ مزید 120 افراد انتقال کر گئے، ایران میں کورونا مریضوں کی تعداد 2 لاکھ سے تجاوز کر گئی، کورونا وائرس سے متاثر چلی 2 لاکھ 31 ہزار مریضوں کے ساتھ نویں نمبر پر ہے جبکہ میکسیکو میں مزید 5 ہزار 23 نئے مریض سامنے آئے اور 647 مریض جان سے چلے گئے جس کے بعد میکسیکو میں کورونا کے باعث جان سے جانے والے افراد کی تعداد 20 ہزار 394 ہو گئی۔

 جرمنی میں کورونا وائرس سے متاثرہ 601 نئے مریض سامنے آگئے جس کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 189135 ہوگئی، امریکہ میں 2 کروڑ 73 لاکھ اور روس میں ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد کورونا ٹیسٹ ہو چکے ہیں جبکہ برطانیہ 74 لاکھ اور بھارت 64 لاکھ سے زیادہ افراد کے ٹیسٹ کر چکا ہے۔

دوسری جانب عالمی ادارہ صحت ( ڈبلیو ایچ او) نے متنبہ کیا ہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا ایک نئے خطرناک مرحلے سے گزر رہی ہے۔ ایک ورچوئل نیوز کانفرنس میں ڈبلیو ایچ او کے چیف ٹیڈروس ایدھینوم نے کہا کہ وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، کورونا وائرس کے مریضوں کی تیزی سے بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر رکن ملکوں کو انتہائی چوکنا ر ہنا ہوگا۔

وائرس کی روک تھام کیلئے کئے گئے اقدامات سے ملکوں کو معاشی نقصان ہوا ہے، لوگوں کو آئسولیشن اور لاک ڈاؤن جیسے اقدامات سے پریشان نہیں ہونا چاہیے، وائرس امریکہ، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer