وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند کر کے میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھونے کا اعلان

وفاقی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز بند کر کے میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھونے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی حکومت نے تباہ حال یوٹیلٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کارپوریشن کے سٹور بند کر کے 32 میگا ڈیپارٹمنٹل سٹورز کھونے کا اعلان، تبدیلی سرکار کا میگا سٹورز پراجیکٹ بڑے ملٹی نیشنل سٹورز کے مقابلے میں لانے کا دعویٰ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کا بیل آؤٹ پیکج تو نہ دیا لیکن یوٹیلٹی سٹورز کے لیے ایک اور تجربے کا فیصلہ کر لیا۔ یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے میگا سٹورز بنائے جائیں گے۔ میگا سٹورز لاہور میں کام کرنے والے ملٹی نیشنل سٹورز کے مقابلے میں بنائے جائیں گے۔
یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے لاہور کے ساؤتھ اور نارتھ زون میں سولہ سولہ میگا سٹورز بنائے جائیں گے۔ لاہور میں یوٹیلٹی سٹورز کے بتیس میگا سٹورز بنائے جائیں گے۔ میگا سٹورز پر عوام کو تمام اشیا کی فراہمی ایک ہی چھت تلے کی جائے گی۔ میگا سٹورز بنانے کا مقصد خسارے میں چلنے والے یوٹیلٹی سٹورز کو بند کرنا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer