’’ایم ایل 1 ٹریک اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا‘‘

’’ایم ایل 1 ٹریک اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ حیدر آباد ٹرین حادثہ انسانی غلطی ہے۔ اس پر قوم سے معزرت خواہ ہوں۔ مسلم لیگ ن شہباز لیگ اور نواز لیگ میں بٹ چکی۔ عمران خان کے ہوتے این آر او ممکن نہیں۔ ایم ایل 1 ٹریک اور نالہ لئی کی تعمیر کے بعد سیاست چھوڑ دوں گا۔
ریلوے والٹن اکیڈمی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد حادثے کی ذمہ داری قبول کر لی۔ ساتھ ہی قوم سے معافی بھی مانگ لی۔
شیخ رشید احمد نے شہباز شریف کو چیلنج کر دیا کہ وہ این آر او کے متعلق ٹی وی پر بیٹھ کر میرے ساتھ مناظرہ کر لیں۔ قومی اسمبلی میں شہباز اور آصف زرادری کی تقاریر سے واضح ہوتا ہے کہ وہ میثاق معیشت کے لیے تیار ہیں۔
وزیر ریلوے کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ میں نئی پارٹی جنم لے رہی ہے۔ حمزہ شہباز شدید تحفظات کا شکارہیں۔ جون تک جھاڑو پھر جائے گا، اب پوچا لگ رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے کمیٹی بنا دی ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد تمام ٹی ایل اے ملازمین کو مستقل کر دیا جائے گا۔

Shazia Bashir

Content Writer