اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 65 ویں سالگرہ

اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو شہید کی آج 65 ویں سالگرہ
کیپشن: City42 - Benazir Bhutto
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کرنے والی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم بے نظیر بھٹو  شہید کی 65 ویں سالگرہ آج منائی جارہی ہے۔

سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو 21 جون، 1953ء میں سندھ کے مشہور سیاسی بھٹو خاندان میں پیدا ہوئیں۔ 1988ء میں وہ تاریخ کی سب سے کم عمر اور اسلامی دنیا کے کسی ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں۔ تاہم 20 ماہ بعد ہی ان کی حکومت کو برطرف کردیا گیا۔ بے نظیر بھٹو نے پسماندہ طبقات کیلئے جدوجہد کی اور اپنے والد شہید ذوالفقار علی بھٹو کے مشن کو آگے بڑھا کر عالمی دنیا میں عورت کو ایک منفرد مقام دیا۔

1993ء میں وہ دوسری مرتبہ برسراقتدار آئیں۔ لیکن 1996ء میں ایک مرتبہ پھر ان کی حکومت ختم کر دی گئی۔ 1998ء میں انہوں نے پھر جلاوطنی اختیار کی اور 18 اکتوبر 2007ء کو وطن واپس پہنچی تو ان پر پہلا حملہ ہوا جس میں تو وہ بچ گئیں لیکن 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے۔ پھر 2 ماہ 9 دن بعد 27 دسمبر 2007ء راولپنڈی کے لیاقت باغ میں ان پر دوسرا حملہ ہوا جس میں وہ شہید ہوگئیں۔ مگر اب تک ان کا قاتل پکڑا نہیں جا سکا۔