ویب ڈیسک: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کل پی ٹی آئی کے 5 نہیں 50 ارکان ایسے ہوسکتے ہیں جو اپنے ضمیر کی آواز پر اپنا ووٹ حمزہ شہباز کو دے سکتے ہیں یا ووٹنگ سے غیر حاضر رہ سکتے ہیں۔
اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی پنجاب اسمبلی کا قائد ایوان بننے کا نہ حق رکھتے ہیں نہ ان کے اندر صلاحیت موجود ہے۔رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ امکان موجود ہے پی ٹی آئی کے کچھ لوگ پرویز الہٰی کو ووٹ نہ دیں، عمران خان خود ارکان کی خرید و فروخت میں ملوث ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ سیاسی رابطے سب سے کر رہے ہیں، پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔