ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار

پولیس مقابلے میں اشتہاری ڈاکو ہلاک، ساتھی فرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)شہر میں عید کے قریب آتے ہی ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا،پولیس کی کارروئیاں بھی تیز ہوگئیں ہیں،لاہور کے علاقہ کرول گھاٹی شالیمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شہر میں سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو مطلوب اشتہاری ڈاکوہلاک ہوگیا،لاہور کے عاقہ کرول گھاٹی شالیمار کے قریب مبینہ پولیس مقابلے میں ڈاکو کی ہلاکت ہوئی،ڈاکو کی شناخت شہزاد کے نام سے ہوئی۔ہلاک ڈاکو مسلح ساتھی سمیت وارادت کے لیے آیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہناتھا کہ دونوں ڈاکوؤں سے گزشتہ روز شہری سے موٹرسائیکل اور نقدی چھینی تھی،ہلاک ڈاکو شہزاد پولیس کو متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا۔

سکیورٹی اداروں کی بات کی جائے تو تاحال عوام شکایت کرتی ںظر آرہی ہے،ان کا کہناہے کہ ڈاکوؤں نے ناک میں دم کررکھا ہے،گھروں سے باہر نکلنا محال ہوچکا ہے،شہر میں ڈاکوئوں کی سرکوبی کیلئے قائم ڈولفن اور پیرو فورس بھی ڈاکووں کو لگام ڈالنے میں ناکام اور خواتین گلی محلوں میں غیر محفوظ ہو کر رہ گئی ہیں۔

گزشتہ روز شادباغ میں موٹر سائیکل سوار ڈاکووں نے خاتون کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔ ڈاکو بزرگ خاتون کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گئے جبکہ اسی دوران خاتون زخمی حالت میں نیچے گر گئی مگر بے رحم ڈاکو لوٹ مار کر کے موقع سے فرار ہو گئے۔

 نشتر کالونی کے علاقہ میں مغیث کے گھر سے4لاکھ30 ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان اورسندر میں ڈاکوئوں نے کامران کے گھر سے 2لاکھ10ہزار کی نقدی ،طلائی زیورات اور دیگر سامان جبکہ ملت پارک میں ڈاکوئوں نے فیاض کے گھر گھس کر 2لاکھ 30ہز ار کی نقدی لوٹ لی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer