ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کیلئے 10 کروڑ ڈالر دینے پر تیار

چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کیلئے 10 کروڑ ڈالر دینے پر تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ کورونا کے باوجود منصوبے پر کام نہیں رکا اور چین وزیراعظم ہاؤسنگ سکیم کے لیے 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہیں۔

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی برائے سی پیک کا اجلاس سینیٹر شیری رحمٰن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جہاں چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر) عاصم سلیم باجوہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اتھارٹی ایک سویلین ادارہ ہے، کورونا کے باوجود سی پیک کے کسی منصوبے پر کام نہیں رکا، اورنج ٹرین قطعی سیاسی منصوبہ نہیں اور ٹرین جلدعوام کے لیے کھول دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین کم آمدن ہاؤسنگ سکیم کے لیے 10 کروڑ ڈالر دینے کو تیار ہے، قرض سے زیادہ سرمایہ کاری پر زور ہے، پچھلے 10 دنوں میں 40 لاکھ ڈالرکی سرمایہ کاری پاکستان میں آئی ہے، سی پیک کے تحت کراچی سے پشاور تک 7 ارب 20 کروڑروپے کے ریلوے منصوبے ایم ایل ون کی منظوری دی جاچکی ہے، سڑکوں سے ریل پر منتقل ہوں گے تو ہمارا نظام بہتر ہوگا۔

بریفنگ میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے منصوبوں پر کام جاری ہے، سی پیک کے تحت سوشیواکنامی منصوبوں میں سب سے زیادہ حصہ بلوچستان اور سب سے کم حصہ پنجاب کا ہے،  خصوصی اقتصادی زون دیگر شہروں کے علاوہ رشکئی، بوستان، حب اور گوادر میں بھی بنائے جائیں گے اور ان منصوبوں سے پاکستان کے نوجوانوں کو روزگار ملے گا۔

لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ نوزیراعظم نے واضح ہدایت کی تھی کہ سی پیک کے کسی منصوبے کو سست روی کا شکار نہیں ہونا چاہیے، حکومت نے آزاد کشمیر کے ساتھ 100 سے زائد منصوبوں پر دستخط کیے، کو ئلے کی کان لگانے کے لیے105 کلومیٹر کی ریلوے لائن درکار ہے، منصوبہ بندی کمیشن سے بات ہو رہی ہے، گوادر ائیرپورٹ کی تعمیر شروع ہو چکی، جس پر 23 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی اور یہ منصوبہ چینی گرانٹ سے مکمل ہوگا۔

عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ گوادر میں 150 بستروں کا ہسپتال بھی بن رہا ہے، پاکستان چین کے ساتھ مل کر زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں بھی کام کر رہا ہے

Sughra Afzal

Content Writer