سلیم احمد  نئے چیئر مین پرائیوٹائزیشن کمیشن تعینات

سلیم احمد  نئے چیئر مین پرائیوٹائزیشن کمیشن تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وفاقی وزیر برائے نجکاری محمد میاں سومرو چیئرمین پرائیوٹائزیشن کمیشن کے عہدے سے  مستعفی ۔ سلیم احمد  نئے چیئر مین پرائیوٹائزیشن کمیشن پاکستان ہوں گے نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا۔
 رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے محمد میاں سومرو کا استعفا قبول کرلیا ہے  تاہم وہ بطور وفاقی وزیرنجکاری خدمات سرانجام دیتے رہیں گے۔ سلیم احمد جنہیں نیا چئیر مین نجکاری کمیشن تعینات کیا گیا ہے لمز یونیورسٹی اور لندن اسکول آف اکنامکس کے گریجویٹ ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی آف پنسلوانیا کے وارٹرن اسکول سے پولیٹکل سائنس میں بھی ڈگری حاصل کررکھی ہے۔ اور فنانس کی دنیا  کا جاناپہچانا نام ہیں۔ ہیج فنڈ، پرائیویٹ اکویٹی، انویسٹمنٹ بنکنگ اور وینچر کیپٹل ان کے خصوصی میدان ہیں جہاں وہ دو دہائیوں سے سرگرم عمل ہیں۔ سلیم احمد ''جے پی مورگن'' کےسابق  مینجنگ ڈائرکٹر رہ چکے ہیں اور'' ہائی برج کیپیٹل  '' میں بھی اہم عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔