ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی 3 شاہراہوں کو نو گو ایریا قرار دینے کا فیصلہ

لاہور کی 3 شاہراہوں کو نو گو ایریا قرار دینے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مال روڈ (قیصر کھوکھر) مال روڈ سمیت لاہور کی تین شاہراہوں کو نو گو ایریا قرار دینے کا فیصلہ، ریڈ زون ایکٹ کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے مال روڈ، جیل روڈ اور فیروزپور روڈ کو مظاہروں کیلئے ممنوعہ قرار دینے کی منظوری دے دی ہے، محکمہ داخلہ پنجاب نے ریڈ زون ایکٹ بنانے کی سمری کابینہ کو ارسال کر دی ہے، سمری کی منظوری کے بعد یہ ایکٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا.

ذرائع کے مطابق ایکٹ کی منظوری سے لاہور شہر سمیت صوبہ بھر کی اہم ترین شاہرات پر مظاہرے نہیں ہو سکیں گے اور مظاہرین کے خلاف سخت دفعات کے تحت موقع پرگرفتاریاں اورمقدمات درج ہونگے, پنجاب کابینہ اگلے اجلاس میں اس ایکٹ کی منظوری دی گی۔

یاد رہےکہ  لاہور کی سب سے اہم اور مصروف شاہرہ مال روڈ کو بنے کم و بیش ایک سو تریسٹھ سال ہوگئے، اس کی تعمیر ایک چھوٹی سی سڑک کی صورت میں ہوئی، جس کا مقصد سول سیکرٹریٹ کو میاں میر چھاونی سے ملانا تھا۔ مال روڈ کو شاہراہ قائد اعظم کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، یہ جی ٹی روڈ کے ساتھ ہم پلہ لاہور کی مشہور و معروف شاہراہ ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer