ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پولیس افسران کیلئے خوشخبری

پولیس افسران کیلئے خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص احمد) ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے لاہور پولیس کے 411 اے ایس آئیز کی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی، سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے اے سی آر فوری جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسسٹنٹ سب انسپکٹر سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے لسٹیں جاری کردی گئیں۔ ایس ایس پی ایڈمن لاہور نے 411 اے ایس آئیز کی سنیارٹی لسٹ جاری کی دی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کیلئے تھانیداروں کو اے سی آر جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سنیارٹی لسٹ میں شامل اے ایس آئیزکو محکمانہ انکوائری، شوکاز نوٹس جلد مکمل کروانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اے سی آرز موصول ہونے کے بعد اے آیس آئیز کو اگلے عہدے پر ترقی دی جائے گی۔