(شبازعلی) پاکستان کرکٹ بورڈ نے17 خواتین کرکٹرز کے لئے چھ ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا۔
پی سی بی نے خواتین کھلاڑیوں کی کارکردگی کی بنیاد پر 17 کھلاڑیوں کو چار کیٹیگریز میںیکم جنوری سے 30جون تک کے لئے سینٹرل کنٹریکٹ جاری کردیا۔
اے کیٹیگری میں بسمہ معروف، جویریہ ودود، ناہیدہ بی بی اور ثنا میر اور بی کیٹیگری میں نشرہ سندھو، سدرہ نواز، اور ندا راشد، اور سی کیٹیگری میں عالیہ ریاض، انعم امین، ڈیانا بیگ، عمائمہ سہیل، سدرہ امین جبکہ ڈی کیٹیگری میں ایمن انور، کائنات امتیاز، عائشہ ظفر، منیبہ علی صدیقی اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔