ویب ڈیسک:بھارتی ٹی وی شو بگ باس سے شہرت پانے والی بھارتی اداکارہ شہناز گل کا کہنا ہے کہ میں ابھی شادی پر یقین نہیں رکھتی، ابھی کام کررہی ہوں تاکہ مستقبل میں کسی سے پیسے نہیں مانگ سکوں۔
شہناز گل ان دنوں ایک ڈیجیٹل ٹی وی شو' Desi Vibes With Shehnaaz Gill ' کی میزبانی کررہی ہیں جس میں انہوں نے اداکار بھون بام کو اپنے شو پر بطور مہمان خصوصی مدعو کیا۔
دوران شو اداکارہ نے بھون بام سے شادی سے متعلق سوال کیا جس پر اداکار نے بتایا کہ وہ پچھلے 15 سالوں سے کسی کے ساتھ تعلق میں ہیں۔ بھون بام کے جواب پر شہناز گل کی جانب سے حیرانگی ظاہر کرتے ہوئے پوچھا گیا کہ کیا آپ اپنا یوٹیوب چینل سمیت سب کچھ اسے دے سکتے ہیں، جس کے جواب میں بھون بام نے کہا کہ سب کچھ اس کے نام پر ہی ہے۔
بھون بام کی یہ بات سن کر شہناز گل کی جانب سے ردعمل دیتے ہوئے کہا گیا کہ’ ہمیں کیوں نہیں ملتا کوئی ایسا ‘ ۔ شادی سے متعلق ہونے والی گفتگو میں شہنازگل نے بتایا کہ میں ابھی شادی پر یقین نہیں رکھتی، ابھی کام کررہی ہوں تاکہ میں مستقبل میں کسی سے پیسے نہیں مانگ سکوں۔