(ویب ڈیسک)آوارہ کتوں کا کوئی پتہ نہیں ہوتا کہ یہ کس وقت کاٹ لیں یا نقصان پہنچا دیں لہذا ان سے بچ کر ہی نکلنا چاہئے،ان سے بلاوجہ کی چھیڑ چھاڑ مہنگی بھی پڑ سکتی ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص پیدل چلا جا رہا ہے کہ نہ جانے اس کے دل میں کیا خیال آیا کہ اس نے یکدم ایک آوارہ کتے کو لات دے ماری جو اسے مہنگی پڑ گئی کیونکہ کتا تو اس کی لات سے بچ گیا لیکن راہ گیر اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور اس کا پاؤں ایسا پھسلا کہ وہ زور سے زمین پر جاگرگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے وہ شخص دوبارہ اٹھتا ہے اور کتے پر غصہ نکالنے کی کوشش کرتا ہے کہ لیکن کتا بھاگ نکلتا ہے۔ویڈیو پر صارفین دلچسپ کمنٹس دے رہے ہیں۔
Perfect karma! ????????pic.twitter.com/rsL2u3SHz7
— Natureholic (@Natureholic2) February 19, 2022