مرضی سے شادی کرنےپرلڑکی کووارثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا،عدالت کااہم فیصلہ

 مرضی سے شادی کرنےپرلڑکی کووارثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا،عدالت کااہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہین عتیق : اگر کوئی عورت یا لڑکی اپنی مرضی سے شادی کرے تو اس کو وارثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔سول کورٹ میں چونگی امرسدھو کی ایک لڑکی ندا نے ہائی کورٹ کی ججمنٹ کو بنیاد بنا کر وارثت سےحصہ مانگ لیا۔
 سول کورٹ میں شاہدرہ کی ندا نے وارثت سے حصہ نہ ملنے پر بھائیوں سلمان ۔شہباز اور پرویز کو فریق بناتے ہوے جائیداد سے حصہ مانگ لیا عدالت میں ہائی کورٹ کی ججمنٹ پیش کی کہ اگر کوئی لڑکی یا عورت مرضی سے شادی کرتی ہے تو اس کو وارثت سے محروم نہیں کیا جا سکتا۔عدالت میں ندا نے وسیم راجپوت ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دی کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی کی شادی کے بعد اس کے بھائیوں نے وارثت سے محروم کر دیا حالانکہ قانونی طور پر وہ ایسا نہیں کر سکتےباستدعا ہے

لاہور ہائی کورٹ کی ججمنٹ کے مطابق اس کو وارثت سے حصہ دلوایا جاے۔عدالت نے دعوے پر وسیم راجپوت ایڈووکیٹ کے دلائل کے بعد فریقین کو بائیس مارچ کے لیے طلبی کا نوٹس جاری کر دیا۔