ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

’’ملکی سالمیت کو خطرہ،خاموش رہے تو قوم معاف نہیں کرے گی‘‘

’’ملکی سالمیت کو خطرہ،خاموش رہے تو قوم معاف نہیں کرے گی‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ : پنجاب اسمبلی کےباہرمسلم لیگ ن کا احتجاج،حکومت کےخلاف نعرے بازی،رکن اسمبلی عظمیٰ کاردارحکومت کےدفاع میں اپوزیشن کے مقابلے میں کھڑی ہوگئیں،اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ  ملک کی سالمیت خطرے میں ہے،خاموش تماشائی بنے رہےتوقوم کسی کو معاف نہیں کرے گی-

مسلم لیگ ن کےاراکین نےحمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کیا،اس دوران حکومتی رکن عظمیٰ کاردار اسمبلی سے باہر جاتے ہوئےاپوزیشن اراکین کے سامنے کھڑی ہوگئیں اور جوابی نعرے بازی کرنےلگیں۔


اپوزیشن لیڈرحمزہ شہبازنےمیڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نےعوام کے ہوش اڑا دیئےہیں،جن لوگوں نے قوم کے خزانے پر ہاتھ پھیرا وہ خان صاحب کےارد گرد ہیں،انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور نہ ہی ہوگی۔


اپوزیشن لیڈرکا کہنا تھا کہ عمران خان نےکنٹینر پرجو وعدے کیےسب جھوٹےثابت ہوئے،بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیےجیسے ہی میاں نواز شریف ٹھیک ہونگےواپس آئیں گے-اس موقع پر مسلم لیگ ن کے ارکان نے وزیر اعظم عمران خان  کیخلاف خوب نعرے بازی کی۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں’’کھا گیا سارا پاکستان۔ عمران خان ، عمران خان ‘‘کے نعرے گونجتے رہے۔

واضح رہے روایت کے برعکس حکومتی ارکان نے سپیکر کیخلاف احتجاج کیا ،اسمبلی اجلاس سے واک آئوٹ کرگئے۔حکومتی ارکان نے کہا کہ ڈپٹی سپیکر اسمبلی کو بزنس رولز کے تحت نہیں چلا رہے۔


 

Azhar Thiraj

Senior Content Writer