ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تحریک انصاف رہنما چوہدری سرور سے پی ٹی آئی یورپ کے وفد کی ملاقات

تحریک انصاف رہنما چوہدری سرور سے پی ٹی آئی یورپ کے وفد کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور سے پی ٹی آئی یورپ کے وفد کی ملاقات، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے پر اتفاق رائےہوا۔

 تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما چودھری محمد سرور سے پی ٹی آئی یورپ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد سے ملاقات مین سمندر پار پاکستانیوں کو انتخابات میں ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد اور چودھری سرور کے درمیان اتفاق پایا گیا کہ سمندر پار پاکستانیوں کو حق رائے دیہی کے حوالے سے قانون سازی جلد ہونی چاہیے۔

ملاقات مین سینٹ انتخابات بھی زیر بحث آئے۔ ملاقات میں بیلجیم سے پی ٹی آئی کے رہنما غلام محئیی الدین، احتشام سعید شریک تھے۔