(شاہین عتیق) انسداد دہشتگردی عدالت نے سیشن کورٹ میں فائرنگ کر کے دو وکلاء کو قتل کرنے والے وکیل کاشف کو سات روزہ جسمانی ریمانڈ پر اسلام پورہ پولیس کے حوالے کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے وکیل رانا ندیم اور قانون کے طالبعلم اویس کو قتل کرنے والے ملزم محمد کاشف ایڈووکیٹ کا سات روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے2 وکیل جاں بحق
اسلامپورہ پولیس نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ ملزم سے تفتیش کرنی ہے اس لیے سات روزہ ریمانڈ دیا جائے۔ پولیس اس دوران ملزم سے معلوم کرے گی کہ اس نے اسلحہ کہاں سے لیا؟ اور سیشن کورٹ میں وہ اسلحہ لے کر کیسے داخل ہوگیا، مزید کون اس واقعہ میں ملوث ہے؟