ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے2 وکیل جاں بحق

سیشن کورٹ میدان جنگ بن گیا، فائرنگ سے2 وکیل جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) لاہور سیشن کورٹ میں ایک بار پھر خون کی ہولی کھیلی گئی،  وکلاءکے دو گرپوں میں تلخ کلامی کے بعد فائرنگ کے نتیجے میں دو وکیل جاں بحق ہوگئے، پولیس نے فارئرنگ کرنے والے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں مقدمہ کی سماعت کے بعدوکلاءکے دو گرپوں میں جھگڑا ہوا اور فائرنگ شروع ہوگئی، جس سے عدالت میں خوف وہراس پھیل گیا، گولیاں لگنے سے دو وکیل جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک وکیل کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےوکلاء کیشناخت اویس  اور ندیم کے نام سے ہوئی ہے، دونوں کو چھاتی اورپیٹ میں گولیاں لگیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:سیشن کورٹ میں دو گروپوں کے درمیان تصادم,فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل سمیت ملزم جاں بحق

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیشن کورٹ میں فائرنگ سے 2 وکیلوں کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

 لاہور سیشن کورٹ فائرنگ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائرنگ کے بعد کمرہ عدالت میں بھگدڑ مچ گئی، قاتل نے سات گولیاں چلائیں ۔