ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکال دیا: شہباز شریف

پنجاب سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکال دیا: شہباز شریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمر اسلم) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے اہم راز سے پردہ اٹھا دیا، کہتے ہیں کہ مشرف نے وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی  تھی جسے میں نے مسترد کردیا تھا، کاش نیب ہم سے ہمارے صوبے میں منصوبوں کی بچت کے حوالے سے بھی پوچھے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور نادرا کے درمیان معاہدہ طے پا گیا، اب ای سہولت سنٹر سے فرد کا اجراء ہوگا۔ چیئرمین نادراعثمان یوسف مبین اور ڈائریکٹرجنرل پنجاب لینڈ ریکارڈ ظفراقبال نے معاہدے پر دستخط کیے۔

 تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب سے پٹوار کلچر کا جنازہ نکال دیا، مکمل کرپشن تو ڈنمارک میں بھی ختم نہیں کی جا سکی،کسان پیکج سے ملک کے ساڑھے 5 کروڑ کسانوں کو فائدہ ہوا۔ آج پنجاب کے 23 ہزار مواضعات مکمل کمپیوٹرائزڈ ہوچکے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں:  وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریر کے دوران رانا ثناءاللہکا کارنامہ

میاں شہبازشریف کا کہناتھاکہ پارلیمان کو آئین بنانے کا اختیار ہے، عدل کا نظام بھی اپنا کردار ادا کرے، کاش نیب ہم سے یہ بھی پوچھے کہ ساڑھے آٹھ سال کی بچت کی ہے تو سو فیصد حقائق پیش کر سکتا ہوں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھاکہ مشرف نے انہیں وزیر اعظم بننے کی پیشکش کی، جسے انہوں نے مسترد کر دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر میں اپنی پارٹی کے ساتھ مخلص نہیں تو آپ کے ساتھ کیسے مخلص ہوسکتاہوں؟