(سعید احمد سعید، عثمان الیاس ) قومی و نجی ائیر لائنز نے خسارہ پورا کرنے کیلئے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کردیا، لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد کے کرائے میں 10 سے 15 ہزار کا اضافہ کر دیا گیا۔
دھند کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے کرسمس کے موقع پر اور نئے سال کی ایڈونس کی بکنگ نے کرائے بڑھا دئیے، 14 ہزار روپے والا ٹکٹ 33 ہزار 5 سو روپے میں فروخت کیا جانے لگا، لاہور سے کراچی کا یک طرفہ ٹکٹ 33 ہزار 5 سو میں فروخت کیا جارہا ہے، دیگر ائیر لائنز بھی کرایوں کے معاملے میں پی آئی اے کے نقش قدم پر چل پڑیں۔
ذرائع کے مطابق ائیر بلیو، انڈس ائیر، سرین ائیر کی جانب سے کرائے میں ہزاروں روپے اضافے کے ساتھ کراچی کا 35 ہزار اور اسلام آباد کوئٹہ سیکٹر کا یک طرفہ کرایہ 30 ہزار روپے وصول کیا جانے لگا، پروازوں کی منسوخی، تاخیر اور کرایوں میں اضافے سے مسافروں کو دوہری پریشانی کاسامنا کرنا پڑرہا ہے۔
لاہور سے کراچی، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، رحیم یار خان اور فیصل آباد سیکٹر کے کرایہ میں 10سے 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا، دھند کے باعث پروازیں منسوخ ہونے سے کرسمس کے موقع پر اور نئے سال کی ایڈونس کی بکنگ نے کرائے بڑھا دئیے۔
ذرائع کے مطابق ائیر بلیو، انڈس ائیر، سرین ائیر کی جانب سے کرائے میں ہزاروں روپے اضافے کے ساتھ کراچی سیکٹر کا 35 ہزار وصول کیا جانے لگا، اسلام آباد کوئٹہ سیکٹر کا یک طرفہ کرایہ 30 ہزار روپے وصول کیا جانے لگا۔