سعودی وزیر حج و عمرہ کی قیادت میں وفد کی نگران وزیراعظم سےملاقات

 سعودی وزیر حج و عمرہ کی قیادت میں وفد کی نگران وزیراعظم سےملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان کی قیادت میں وفد کی نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  سےملاقات ہوئی۔ 

اعلامیے کے مطابق وفد میں سعودی وزارت خارجہ ، داخلہ اور سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ارکان، سعودی وزارت مواصلات اور سیاحت کے ارکان بھی وفد میں شامل تھے۔ 

نگراں وزیراعظم نے اعلی سطحی سعودی وفد کا خیرمقدم کیا۔ وزیر اعظم نے دوطرفہ تعلقات کے مثبت انداز پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن کو سراہا۔  انوار الحق کاکڑ نے کہاکہ پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کا قابل اعتماد پارٹنر رہے گا۔

وزیر اعظم نے بہترین حج انتطامات پر سعودی قیادت کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے ایس آئی ایف کونسل کے تحت سرمایہ کاری میں دلچسپی پر سعودی عرب کا شکریہ بھی ادا کیا۔ 

 سعودی وزیر نے پرتپاک مہمان نوازی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، سعودی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب پاکستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا، وفد مذہبی دوروں کے علاوہ پاکستان میں سعودی سیاحت کو فروغ دینے کی بھی کوشش کرے گا۔