ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واٹس ایپ کا نیا فیچر سامنے آگیا

واپس ایپ،نیا فیچر،صارفین،سکرین شارٹ،،سٹی42
کیپشن: Whats app,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک)واٹس ایپ نے نیا فیچر متعارف کروانے کا اشارہ دے دیا۔

واٹس ایپ صارفین جب کوئی تصویر یا ویڈیو کسی کو بھیجتے ہیں تو موبائل ایپ ان کو یہ آپشن دیتی ہے کہ اگر وہ چاہیں تو وہ پیغام موصول کرنے والے کو تصویر یا ویڈیو کو ایک سے زائد بار دیکھنے سے روک سکتے ہیں، لیکن ’ویو ونس‘ میسجز کا اسکرین شاٹ لیا جاسکتا ہے۔

 دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ آئے روز اپنے صارفین کی سہولت کیلئے نت نئے فیچر متعارف کرواتی رہتی ہے، اب واٹس ایپ نے صارفین کے مطالبہ پر ایک اور نیا فیچر متعارف کروانے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد صارفین ایک بار دیکھے جانے والے میسجز کے اسکرین شارٹ نہیں لے سکیں گے۔

اب صارفین کو ان میسجز کا اسکرین شارٹ روکنے کیلئے واٹس ایپ نے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جسے جلد ہی متعارف کروایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق  واٹس ایپ ایک اور فیچر بھی متعارف کروانے کا ارادہ بھی رکھتا ہے جس سے صارفین کوئی بھی چیٹ گروپ دیگر لوگوں پتہ لگے بغیر چھوڑ پائیں گے۔