سعید احمد سعید: لاہور سے اسلام آباد موٹر وے ٹول ٹیکس میں 10 فیصد اضافے کا فیصلہ۔ لاہور سے اسلام آباد ٹول ٹیکس 830 روپے سے بڑھ کر 910 روپے جبکہ اطلاق 26 اگست سے ہوگا۔
رپورٹ کے مطابق نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور'' مور'' کے درمیان بیس سالہ معاہدے کے مطابق 26 اگست سے موٹروے پر ٹول ٹیکس دس فیصد بڑھا دیا جائے گا۔ اسلام آباد لاہور موٹر وے ایم ٹو ، پشاور اسلام آباد موٹروے ایم ون پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹروے ایم تھری، شورکوٹ ملتان موٹروے ایم فور اور ملتان سکھر موٹروے ایم فائیو پر عائد ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا جائے گا۔
یاد رہے گذشتہ سال بھی ٹول ٹیکس میں دس فیصد اضافہ کیا گیا تھا۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کو نیشنل ہائی ویز کی مرمت و دیکھ بھال کے لئے سالانہ 92 ارب درکارہیں جس میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث امسال اضافہ ہوا ہے۔