سٹی 42: چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کاواقعہ ، تھانہ لاری اڈہ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق چنگ چی رکشے میں خاتون سے اوباش نوجوان کی بدتمیزی کے واقعہ کا مقدمہ ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ غلام عباس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ,ایف آئی آر کے مطابق دو لڑکیاں اور ایک چھوٹی بچی رکشے کی عقبی نشعت پر بیٹھی تھیں کہ سرکلر روڈ گریٹر اقبال پارک کے نزدیک سے گزرتے ہوئے اوباش لڑکوں نے لڑکیوں کا پیچھا شروع کیا، 10 سے 12 اوباش لڑکے خواتین پر آوازیں کستے رہے، غیر اخلاقی اشارے کرتے ہے ان میں سے سفید رنگ کی شرٹ میں ملبوس لڑکا رکشے پر سوار ہوا اور خاتون کے ساتھ دست درازی ، نازیبا حرکت کی اور فرار ہو گیا،پولیس کی جانب سے مقدمہ ناقابل ضمانت دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے
Where are ALL those men and women who were spitting hate in a Space last night??? Are these women TiKTokers too?? What did they do to invite such behavior?? Are women safe? Is anyone listening? ????????pic.twitter.com/y3zqmHzGLv
— Asma Ali Zain (@asmaalizain) August 20, 2021
سانحہ مینار پاکستان کے بعد ایک اور واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شاہراہ پر نوجوان ہلڑ بازی کررہے ہیں اور اسی دوران چنگچی رکشا میں جانے والے ایک لڑکی کو نوجوان رکشے میں چڑھ زبردستی بوسہ دیکر فرار ہوتا ہے اور لڑکی ہکا بکا رہ جاتی ہے۔
دوسری جانب پولیس نے ملز موں کی شناخت کے لئےویڈیو کا فرانزک کروانے کا فیصلہ کیا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق ویڈیو فرانزک میں ملزموں کے چہروں کی شناخت کی جائے گی،پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے موٹر سائیکلز کا نمبر ٹریس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ متاثرہ خاتون کی جانب سے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، آئی جی پنجاب نے چنگ چی میں جاتی خاتون سے اوباش نوجوان کی نازیبا حرکات کا نوٹس لے رکھاہے ،آئی جی پنجاب کی جانب سے سی سی پی او لاہور کو واقعہ کی رپورٹ جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔
مینار پاکستان پر ٹک ٹاکر لڑکی سے جنسی حراسگی کا واقعہ میں ملوث ملزموں کو سزائے موت اور عمر قید کی سزا مل سکتی ہے، وکلا کےمطابق تعزیرات پاکستان کے تحت عورت کو پبلک مقام پر بے لباس کرنے کی سزا موت اور عمر قید ہے، ماہرین قانو ن کا کہنا ہے کہ گناہ گار قرار پانے والے ملزمان عبرت کا نشان بن جائیں گے۔ پولیس کی جانب سے مقدمہ میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 354a مقدمہ میں شامل کی گئی ہے ،دفعہ 354a کے تحت گناہ گار ہو سزائے موت مل سکتی ہے،وکلاء پروسیکیوشن آفس نے ملز موں کو سزا دلانے کی تیاریاں کر لیں۔ پراسیکیوٹرز نے کیس کو اچھے طریقے سے پیش کرنے کیلئے ٹیم تشکیل دیدی ، ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر رائے مشتاق کی جانب سے اپنے پراسیکیوٹرز کو ضروری ہدایات جاری کی گئیں ہیں ،مینار پاکستان پر ٹک ٹاکرلڑکی سےدست درازی واقعہ کاتھانہ لازی اڈہ میں مقدمہ درج ہوا۔ مقدمے کے مطابق ملزمان نے 14 اگست کو عائشہ نامی لڑکی سے جنسی حراسگی کی، ایف آئی آر کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ مینار پاکستان پر گئی جہاں ہجوم نے اس کو گھیر لیا، اس واقعہ میں چار سو ملزمان ملوث تھے۔