خطرناک وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ

خطرناک وائرس کی روک تھام کیلئے اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عمران یونس) ہیپاٹائٹس اے اور ای کی روک تھام کے لیے واسا کے تمام واٹر پلانٹس کی کلوری نیشن  کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

واسا کے تمام واٹر پلانٹس کی کلوری نیشن کیلئے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سفارش پر سیکرٹری ہاؤسنگ نے واسا افسران کو ہدایات جاری کردی ہیں، فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیکرٹری ہاؤسنگ کو لکھے جانے والے خط کے مطابق ہیپاٹائٹس اے اور ای وبا  کی صورت میں آلودہ پانی سے پھیل رہا ہے۔

ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد کے پیش نظر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے فوڈ اتھارٹی کو سفارشات بھجوا رکھی ہیں، پانی کی کلوری نیشن سے ہیپاٹائٹس کے جراثیم کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد ملے گی، سیکرٹری ہاؤسنگ نے واسا افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ واسا پینے کے پانی کے تمام ذرائع کی کلوری نیشن جلد از جلد مکمل کرے۔

ذرائع کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے واسا سمیت صوبہ بھر کے تمام واٹر فلٹریشن پلانٹس کے پانی کے ٹیسٹ بھی مکمل کر لیے ہیں، اس دوران 1066 واٹر فلٹریشن کی چیکنگ مکمل کی اور فیل ہونے والوں کی پروڈکشن بند کر دی گئی، فلٹریشن پلانٹس کے ٹیسٹ کے علاوہ کلوری نیشن کرنے سے محفوظ پانی کی فراہمی یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔

Sughra Afzal

Content Writer