ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم شہباز شریف کا شمالی وزیرستان کا دورہ

Shahbaz sharif,visit north waziristan
کیپشن: Prime minister Shahbaz sharif
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا،آرمی چیف نے میرانشاہ پہنچنے پر وزیراعظم کا استقبال کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اورملک کی سالمیت کیلئے قربانیاں دینے والوں کیلئے فاتحہ خوانی کی ، وزیراعظم کو سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ،وزیراعظم کو سرحد پرباڑ لگانے کی صورتحال سمیت بارڈر مینجمنٹ پربھی بریفنگ دی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم نے دہشتگردی کی کمر توڑنے میں کامیابی پر خراج تحسین پیش کیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ دہشتگرد عوام اور ریاسی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں ، فوج کی کوششوں کی بدولت دہشتگردوں کو ناکام بنایاگیا،وزیراعظم شہبازشریف نے کہاکہ قوم اس کوشش میں متحدہے اور ہم ملکر کامیاب ہوں گے۔