(ویب ڈیسک) سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مزید 350 روپے کا اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 350 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 33 ہزار 500 روپے اور10 گرام سونے کی قدر 300 روپے بڑھ کر 114455 روپے ہے۔
عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 9 ڈالرکمی کے بعد 1945ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔