ویب ڈیسک:حکومتی و اپوزیشن حلقوں کی جانب سے تنقید کے بعد طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا۔
حکومتی ذرائع کے مطابق گزشتہ روز طارق فاطمی کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا نوٹیفیکشن جاری کیا گیا تھا۔
کیبنٹ ڈویژن نے بھی اپنی ویب سائٹ پر طارق فاطمی کے بطور معاون خصوصی تعیناتی کو اپ ڈیٹ کر دیا تھا۔
تاہم اب حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ طارق فاطمی سے معاون خصوصی برائے خارجہ امور کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔
یادرہے 29 اپریل 2017 کو اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ڈان لیکس انکوائری رپورٹ کے 18پیرے کی منظوری دیدی جس کے تحت وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو ان کے عہدے سے فارغ کردیا گیا تھا۔ طارق فاطمی ڈان لیکس اسکینڈل میں ملوث تھے جب کہ راؤ تحسین کے خلاف فوری طور پر تحقیقات کا حکم دیا گیا تھاجبکہ ڈان لیکس کے ایڈیٹر اور رپورٹر کا معاملہ اے پی این ایس کے سپرد کردیا گیا تھا۔