ویب ڈیسک:ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، 4 روز میں 6 روپے تک مہنگا ہو گیا۔
انٹربینک میں ڈالر 1.33 روپے مہنگا ہو گیا ہے جس کے بعد ایک ڈالر 187.25 روپے کا ہو گیا ہے۔رواں ہفتے مسلسل چوتھے روز ڈالر مہنگا ہوا ہے اور چار دنوں میں ڈالر 5 روپے 70 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔
گزشتہ روزانٹربینک میں کاروبار بند ہونے پر ڈالر 185.92 روپےکا تھا، انٹربینک کے چار سیشنز میں ڈالر 4.37 روپے مہنگا ہوا، 16 اپریل کو ڈالر 181.55 روپے پر بند ہوا تھا۔
علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 1.70 روپے مہنگا ہوا ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 187.20 روپےکا تھا۔ 16 اپریل کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر 182 روپےکا تھا، اوپن مارکیٹ میں چار سیشننز میں ڈالر 5.20 روپے مہنگا ہوا ہے۔