کاشتکاروں کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کا سلسلہ جاری

E-Abiana system starts
کیپشن: E-Abiana system starts
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قذافی بٹ:پنجاب حکومت  کی جانب سے آبیا نہ  نظام میں تبدیلی ،کاشتکاروں سے آبیانہ وصولی کےای سسٹم آج سےآغاز کردیا گیا ۔

تفصیلات کےمطابق پنجاب حکومت  کی جانب سےآبیا نہ  نظام میں تبدیلی،کاشتکاروں سے آبیانہ وصولی کےای سسٹم آج سےآغاز کردیا گیا،کاشتکاروں کو ای سسٹم کے تحت آبیانہ کےکمپیوٹرائزڈبل کا اجرا کیا جائےگا،ای بل میں میں کسان اور رقبہ سے متعلق تفصیلات شامل ہوں گی۔

کمپیوٹرائزڈ  آبیانہ  بل  کی ادائیگی قریبی بینکوں، ایزی پیسہ، اے ٹی ایم، جاز کیش یا ای پے موبائل ایپ کے ذریعے کی جاسکے گی، ای آبیانہ سسٹم سے نہری نظام کی دیکھ بھال میں مالی معاونت ملے گی،پہلےمرحلےمیں 4 پائلٹ کینال ڈویژنز خانواہ، لیہ، قصور اور شیخوپورہ میں ای آبیانہ نظام کااجراء کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا اس موقع پر کہنا تھاکاشتکاروں کو ای آبیانہ نظام کے تحت بے پناہ سہولت ملے گی اورای نظام کے تحت آبیانہ کی شفاف وصولی کے بعد اس کوبروقت سرکاری خزانے میں جمع کرایا جا سکے گا۔