کورونا بچاؤ حفاظتی کٹس کا معیار کیا ہونا چاہیئے؟ تجاویز تیار

کورونا بچاؤ حفاظتی کٹس کا معیار کیا ہونا چاہیئے؟ تجاویز تیار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی کٹس کا معیار کیا ہونا چاہیئے ؟ پنجاب میں حفاظتی کٹس کیلئے بنائی گئی اسٹینڈرائزڈ کمیٹی نے اپنی تجاویز تیار کرلیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں حفاظتی کٹس کی تعداد اور معیار دونوں کو مدنظر رکھا، جبکہ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری اور سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کو مطلوب کٹس پر بھی جانچ پڑتال کی گئی، کمیٹی نے ہائی اسٹینڈرڈ کی حفاظتی کٹس لینے کیلئے اپنی تجاویز حکومت کو پیش کیں جبکہ غیر ضروری دیگر احتیاطی کٹس کو نئے خریداری پلان میں شامل کرنے سے گریز کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی نے ڈبلیو ایچ او کے معیار کے مطابق حفاظتی کٹس خریدنے کو ترجیح دی ہے، مجوزہ معیارات کے مطابق پی پی ای کیلئے کم سے کم قیمت پر خریداری، حفاظتی کٹس میں گاؤن اے ایس ٹی ایم ایف ہی خریدا جائے گا۔

پاکستان میں لوکل تیار کرنیوالے ماسک بھی ڈبلیو ایچ او کے معیار پر تیار کرنے کی تجویز دی گئی اور پنجاب میں نجی کمپنیوں کی جانب سے تیار ہونیوالے ماسک کم از کم تین لیئرز میں بنانے کے ایس او پی بھی جاری کرنے کی تجویز دی گئی۔دوسری جانب کمیٹی نے محکمہ صحت کی ڈیمانڈ پر نئے خریداری پلان میں کٹس کی تعداد میں بھی کمی کردی۔

واضح رہے کہ پھیپھڑوں کے شدید عارضے میں مبتلا کرنے والا کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے،مہلک وائرس سے ملک بھر میں اب تک 189 افراد زندگی کی بازی ہار گئے  جبکہ 820 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد متاثرہ مریضوں کی تعداد 9130 تک پہنچ گئی۔

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ  کورونا وائرس بخار سے شروع ہوتا ہے جس کے بعد خشک کھانسی آتی ہے، کورونا وائرس کی علامات میں سانس لینے میں دشواری، بخار، کھانسی اور نظام تنفس سے جڑی دیگر بیماریاں شامل ہیں۔ شہری کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ایک دوسرے سے ہاتھ ملانے اور گلے ملنے سے اجتناب کریں، گرم پانی پیئں اور ماسک استعمال کریں۔

Sughra Afzal

Content Writer