ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف باکسر نے اسلام قبول کرلیا

معروف باکسر نے اسلام قبول کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 :انسان کی زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جو اس کو یکسر بدل دیتے ہیں،ایسا ہی لمحہ معروف باکسر ہیلم اوٹ کی زندگی میں بھی آگیا۔

کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا کے تقریباً تمام ہی ممالک میں لاک ڈاﺅن کے باعث لوگ گھروں تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں تاہم اس دوران ایک انسان کی زندگی بھی بدل گئی جنہوں نے ناصرف اسلام کی حقیقت جان لی بلکہ اسلام قبول بھی کر لیا ہے۔مشہور باکسر ہیلم اوٹ کا تعلق آسٹریلیا سے ہے جنہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے تمام لوگوں کو بتایا کہ انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

باکسر ہیلم اوٹ نے ویڈیو میں بتایا کہ کہ لاک ڈائون نے مجھے اسلام کے آفاقی پیغام کو سمجھنے کا موقع دیا اور اسلام کے مسلسل مطالعے اور غور و فکر کے بعد میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کہ اسلام ایک امن پسند مذہب ہے جس میں دین و دنیا کی کامیابی کا راز ہے۔انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں کلمہ طیبہ پڑھ کر اپنے ایمان کی تصدیق کی اور اللہ اکبر کا نعرہ بھی لگایا جبکہ تمام لوگوں سے اپیل کی ہے کہ میرے لئے دعا کریں تاکہ میں دین اسلام پر استقامت رکھ سکوں۔
 

واضح رہے کہ با کسر ہیلم اوٹ مارشل آرٹس (ایم ایم اے ) فائیٹنگ میں یورپین چیمپیئن شپ کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں اور یہ ویڈیو سامنے آنے کے بعد تمام لوگ بالخصوص مسلمان اسلام قبول کرنے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کرنے میں مصروف ہیں۔

یاد رہے دنیا بھر میں کورونا کیسوں کی تعداد  25 لاکھ کے لگ بھگ ہوچکی ہے، ایک لاکھ 70ہزار سے زائد انسان اس وائرس سے لقمہ اجل بن چکے ہیں،سات لاکھ کے قریب مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer