بجٹ پیش کریں یا نہیں ، پنجاب حکومت کشمکش کا شکار

بجٹ پیش کریں یا نہیں ، پنجاب حکومت کشمکش کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کے حوالے سے کشمکش کا شکار ہو گئی ۔پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا معاملہ دیگر صوبوں سے مشروط کر نے پر غور کر رہی ہے۔

سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کا بجٹ دو مئی کو پیش کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ تاہم ذرائع کا دعویٰ ہے کہ ان دنوں پنجاب حکومت کشمکش کا شکار ہے کہ بجٹ پیش کیا جائے یا نہیں۔

بتایا گیا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کا معاملہ دیگر صوبوں سے مشروط کر نے پر غور کر رہی ہے۔ اگر دیگر تین صوبوں نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کیا تو پنجاب حکومت بھی نہیں کرے گی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ آئندہ چند روز میں کر لیا جائے گا۔

 یہ بھی ضرور پڑھیں: پنجاب حکومت کا چھٹا بجٹ پیش کرنے کا اقدام ہائی کورٹ میں چیلنج

دوسری جانب صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے آئندہ مالی سال 2018-19 کا بجٹ تیار کرلیا ہے۔ مگر بہتر ہوگا اگر اسے نگران حکومت پیش کرے، نگران حکومت چاہے تو چار ماہ یا پورے سال کا بھی بجٹ پیش کرسکتی ہے۔

عائشہ غوث پاشا نے یہ بھی بتا یا کہ بجٹ میں سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز، زراعت، تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر ترجیحات ہونگی، انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں پینے کے صاف پانی اور جنوبی پنجاب کیلئے بھی خطیر رقوم مختص کی گئی ہے۔