عمراسلم: وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کل بھی عوام کے دلوں میں بستی تھی اور آئندہ بھی عوام کے دلوں میں رہے گی۔
سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے بلا امتیاز عوام کی خدمت کی ہے۔
یہ بھی ضرور پڑھیں: بچوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں لاہور کا پہلا نمبر
انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی خدمت خالی نعروں سے نہیں ہوتی۔ نام نہاد تبدیلی کے دعویدار صرف کھوکھلے دعوے کرتے رہے، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔ آج ان کی حکومت کی کارکردگی عوام کے سامنے ہے۔
پڑھنا مت بھولے:چیف جسٹس پاکستان نے وی آئی پیز سے سکیورٹی واپس لینے کیلئے آئی جی پنجاب کو ڈیڈ لائن دیدی
وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ جماعت کے پی کے کے عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے۔ ہمیں کے پی کے کے عوام نے موقع دیا تو دن رات اپنے بھائیوں کی خدمت کریں گے۔